اسرائیلی قابضفوج کے ترجمان نے پیر کی شام اعلان کیا کہ گذشتہ روز وسطی غزہ کی پٹی میں نتزارمپاس پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں دو اہلکار ہلاک اور ایک فوجی شدید زخمی ہو گیا۔
قابض فوج کےترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والےاہلکاروں کی شناخت28 سالہ سارجنٹ ایڈو ایویو اور آرمرڈ سپورٹ ڈویژن ریزرو سارجنٹ 37 سالہ کالکادینمہیری کے نام سے کی گئی ہے جبکہ ایک فوجیشدید زخمی ہوا۔
ترجمان نے کہا کہدونوں اہلکار وسطی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔
دوسری جانب اسلامیتحریک مزاحمت[حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا تھا کہ اس نے غزہ شہر کے جنوب میں واقع”نتزاریم ” محور میں قابض فوج کے ہیڈ کوارٹر کو بھاری صلاحیت کے مارٹرگولوں سے تباہ کر دیا ہے۔ .
القسام بریگیڈزنے کل ایک اور فوجی بیان میں، "ٹیلی گرام” پلیٹ فارم کے ذریعے کہا کہ اسکے مزاحمت کاروں نے ایک مشینی فورس کو دھوکے سے بارودی سرنگوں کی طرف آنے پرمجبورکیا جہاں گھات لگا کر ان پرحملے کی تیاری کی گئی تھی۔