فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الظاھریہ کے مقام پر تلاشی کےدوران ایکنوجوان کو حراست میں لیا جسے دوران حراست تشدد کرکے شہید کردیا گیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ حسن ربی منسیہ نامی مزدور کو کام پر جاتے ہوئے قابض فوجیوں نے تعاقب کےبعد حراست میں لیا جسے دوران حراست تشدد کرکے شہید کردیا گیاا۔
حریت نیوز نےذرائع کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوج نے منسیہ نامی نوجوان کاتعاقب کیا اور اسے گرفتار کرنے سے پہلے اس پر حملہ کیا۔اسے حراست میں لینے کے بعددوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے ایک عمارت کی چھت پر زخمی حالت میں پھینکدیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
قابض افواج فلسطینی عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت میں اضافے کے ایک حصے کےطور پر گرفتار ہونے والوں کے خلاف وحشیانہ تشدد کے جرائم کا ارتکاب کرتی ہے۔