ترکیہ اورالجزائر کے اعلیٰ اختیاراتی وفود نے اسلامیتحریک مزاحمت حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سےملاقات کی۔ ملاقاتمیں غزہ پر صیہونی جنگ کی پیشرفت اور فلسطینی عوام اور ان کےنصب العین کی حمایت پرتبادلہ خیال کیا۔
ترکیہ کی اتحادپارٹی کےصدرمصطفیٰ بستگی کی قیادت میں ایک وفد نے اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ امور اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں غزہ کیپٹی پر جارحانہ جنگ سے متعلق سیاسی اور میدانی پیش رفت اور فلسطینی عوام کی ثابتقدمی اور حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسی طرح ترکیہ کیالھدیٰ پارٹی کے رہ نما کی قیادت میں وفد نے اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقاتمیں طوفان الاقصیٰ اور اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گذشتہ روزالجزائر کی مجلس اُمہ کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہاسماعیل ھنیہ سے استنبول میں ملاقا کی۔
وفد کی قیادتمجلس امہ سربراہی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جناب خرشی احمد نے کی۔ اس کے علاوہمتعدد پارلیمانی گروپوں کے سربراہان استنبول میں ان کے دفتر میں تھے۔