اتوار کی شام وسطیغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کےمجاھدین نے نصب بارودی سرنگ کے حملے میں تین اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 11 دیگرزخمی کردیا۔
اسرائیلی”روٹر” ویب سائٹ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنےسے 3 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر غزہ کی پٹی کےوسط میں واقع "نیٹزاریم” راہداری میں اترتے ہیں۔ اس دوران ان پر القسامبریگیڈز نے ہاون راکٹوں سے حملہ کیا۔
القسام بریگیڈزنے اعلان کیا کہ انہوں نے غزہ شہر کے جنوب میں واقع "نیتزارم” محور میںقابض فوج کی کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیاہے۔
القسام بریگیڈزنے "ٹیلیگرام” پلیٹ فارم کے ذریعے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہاس کے جنگجوؤں نے صہیونی فوج ایک بارودیسرنگ کی طرف آنے کے لیے موقع فراہم کیاجہاں دھماکہ خیز آلات نصب تھے۔ جب وہ وہاںپہنچے توان پر "F16” راکٹاستعمال کیے گئے جو شہریوں پر فائر کیے گئے لیکن پھٹے نہیں۔ اس حملے میں کم سے کمتین صہیونی فوجی جھنم واصل اور گیارہ زخمی ہوئے۔