کل جمعرات کو غزہکی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں صحافی محمد بسام الجمل کی شہادت کے بعد غزہ میںگذشتہ سات اکتوبر کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔
غزہ کی پٹی میںسرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا کہ ساتھی صحافی الجمل کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی پرنسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔
ساتھی صحافی”الجمل” جو کہ فلسطین ناؤ نیوز ایجنسی کے صحافی کے طور پر کام کرتے ہیںرفح گورنری میں قابض فوج کی گھرپر بمباری سے خااندان کے متعدد افراد سمیت شہید ہوگئے۔
سرکاری میڈیا آفس نے شہداء کے اہل خانہ اور فلسطینی صحافیوںکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
"اسرائیل” نے مسلسل 192ویں دن بھیغزہ کی پٹی پر اپنی تباہ کن جنگ جاری رکھی ہے جس میں عام شہریوں کے خلاف قتل عاماور جرائم کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023ء سےاب تک 34262 شہید اور 77229 زخمی ہوئے ہیں۔