منگل کو لبنان کےجنوب میں حنین قصبے میں ایک گھر پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں دولبنانی خواتین شہید اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔
لبنان کی سرکاریانفارمیشن ایجنسی نے بتایا کہ "اسرائیلی دشمن نے جنوبی قصبے حنین میں قتل عامکیا، جس کے دوران ایک خاتون اور اس کی بھتیجی شہید اور بچوں اور خواتین سمیت 6 دیگر زخمی ہو گئے۔ حملے میں مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا۔
ایجنسی نے بتایاکہ "جنگی طیاروں نے حنین قصبے میں شہری احمد علی قشقاش کے دو منزلہ مکان پرحملہ کیا اور اس پر دو میزائل داغے، جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا”۔
ایجنسی کے مطابقایمبولینس ٹیموں نے 6 زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا ہے۔ زخمیوں میں ایکگیارہ سالہ لڑکی سارہ قشقاش بھی شامل ہے۔