جمعه 15/نوامبر/2024

امریکہ: پولیس نے فلسطینیوں سےیکجہتی کرنے والے100 کارکن گرفتار کر لیے

بدھ 24-اپریل-2024

نیو یارک میں امریکیسینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کے گھر کے قریب پولیس نے کم از کم 100 فلسطینی حامیمظاہرین کو گرفتار کر لیا جو قابض اسرائیل کی غزہ میں فوجی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہےتھے۔

امریکی سینیٹ کیجانب سے 95 بلین ڈالر مالیت کے غیر ملکی امدادی پیکج کی منظوری کے بعد مظاہرین نےاسرائیل کی امداد روکنے کا مطالبہ کیا جس میں اسرائیل کے لیے 26.6 بلین ڈالر بھیشامل ہیں۔

یہ مظاہرہ جو”جیوش وائس فار پیس” گروپ کی طرف سے دیے گئے دعوت نامے کے جواب میںسامنے آیا۔

تنظیم نے ایکس پلیٹفارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ اس کے حامیوں نے نیویارک کے بروکلین میں شومرکے گھر کے دروازے کے سامنے ٹریفک روک دی۔

مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ امریکہ اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرے کیونکہ وہ اس ہتھیار کو غزہ کیپٹی اور دوسرے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جارحیت میں استعمال کر رہا ہے۔

مظاہرین نے اسموقعے پرفلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ ’اسرائیل کو مسلح کرنابند کرو‘ نسل کشی کی فنڈنگ بند کرو‘

تنظیم کی ایگزیکٹیوڈائریکٹر سٹیفنی فاکس نے کہا کہ ہماری روایت میں ہر چیز ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہماپنے نام پر کیے جانے والے ان شرمناک مظالم کو روکنے اور اپنے ٹیکسوں کے استعمالکو روکنے کے لیے ہمارے پاس موجود ہر چیز کو تیار کریں۔

مختصر لنک:

کاپی