سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں انسانی امدادمحفوظ اور پائیدارطریقےسے داخل کی جائے:ڈبلیو ایچ او

منگل 23-اپریل-2024

عالمی ادارہ صحتنے کہا کہ غزہ کی پٹی کے کمال عدوان ہسپتال کو ایک ہفتے کے اندر دوسری مرتبہ ایندھناور طبی سامان پہنچانے کی کوشش ناکام رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے میڈیا کے بیانات میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹیمیں انسانی امداد اور مشنز کے محفوظ، پائیدار اور ہموار داخلے کی ضمانت ہونی چاہیے۔

اس نے زور دے کرکہا کہ "ہم اور ہمارے پارٹنرز طویل معائنے کی مدت کی وجہ سے کمال عدوان ہسپتالمیں اپنا مشن مکمل نہیں کر سکے”۔

اسرائیلی قابضفوج نے مسلسل 199ویں روز بھی امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنیجارحیت جاری رکھی ہے

غزہ کے حکام اوربین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق، غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجےمیں 34049 شہید اور 76901 دیگر زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریباً 85 فیصدآبادی بے گھر ہوگئی۔

مختصر لنک:

کاپی