جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ: ناصر ہسپتال سے مزید 73 لاشیں برآمد، نئی اجتماعی قبردریافت

منگل 23-اپریل-2024

غزہ میں سرکاری میڈیاکے دفتر نےبتایا ہے کہ عملے نے چار دن کی تلاشکے دوران خان یونس کے ناصر میڈیکل ہسپتال میں قائم ہونے والی اجتماعی قبر سے اب تک283شہداء کی لاشیں نکالیں۔ گذشتہ روز مزید 73 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی برآمد کیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطینکو موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عملے نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران 73 لاشیں برآمد کیںجن میں سے 42 کی شناخت ہو گئی جبکہ باقی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ اسرائیلی قابض فوج نے جان بوجھ کر شہداء کی لاشوں کو چھپا دیا۔ انہیں ریت میںگہرائی میں دفن کیا اور ان پر کچرا پھینک دیا۔

انہوں نے کہا کہ”کچھ لاشیں خواتین، بوڑھے اور زخمی لوگوں کی ملی ہیں، جن میں سے کچھ کو ہتھکڑیاںلگائی گئی تھیں اور ان کے کپڑے اتارے گئے تھے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں تشددکرکے قتل کیا گیا تھا۔”

انہوں نے زور دےکر کہا کہ تقریباً دو ہزار شہری ناصر ہسپتال میں موجود تھے جب قابض فوج نے دھاوابولا تھا اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ قابض فوج نے انہیں گرفتار کیا یا انہیں قتلکر کے ان کی لاشیں چھپا دیں۔

بیان میں اس باتپر زور دیا گیا کہ قابض فوج نے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر دھاوا بول کر جس گھناؤنےجرم کا ارتکاب کیا، اس پر دو بار دھاوا بولنا اور اس کے کچھ حصوں کو تباہ کرنا، اسقابض فوج کی بربریت اور اس کی فوج کی بد اخلاقی کو ظاہر کرتا ہے۔

غزہ کے حکام اوربین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق، غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجےمیں 34049 شہید اور 76901 دیگر زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریباً 85 فیصدآبادی بے گھر ہوگئی۔

مختصر لنک:

کاپی