غرب اردن کےشمالی شہرطولکرم میں نورشمس مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کےنتیجے میں شہید ہونے والے 13فلسطینیوں کو سپرد خاک کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق نورشمس کیمپ میں شہید ہونے والے 13 فلسطینیوں کیاجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں فلسطینوں نے شرکت کی۔
جلوس جنازہ شہید ثابتسرکاری ہسپتال سے شروع ہوا۔ اس موقعے پر مشتعل ھجوم نے صہیونی ریاستی دہشت گردی کےخلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں سے اس قتل عام کا بدلہ لینے کامطالبہ کیا۔
سوگواروں نے طولکرمبریگیڈ کے رہ نما محمد جبر ابو شجاع کے لیے تکبیر کے نعرے لگائے۔
خیال رہے کہاسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی شام کو نورشمس کیمپ میں فلسطینی شہریوں کے خلافوحشیانہ آپریشن شروع کیا جو ہفتے کی شام تک جاری رہا۔ اس دہشت گردانہ کارروائیمیں 14 فلسطینی شہید ،متعدد زخمی اور پچاس فلسطینیوں کو جن میں زخمی شامل تھے کو گرفتار کرلیا گیا۔