اسرائیلی قابضفوج نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے 6 اجتماعی قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوںکے اندر 160 کے قریب شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
غزہ میں فلسطینیوزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 6 قتلعام کیے جن میں سے 54 شہری شہید اور 104 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
وزارت صحت نے مزیدکہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس طرح اسرائیلیجارحیت میں 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 34151 شہید اور 77084 زخمیہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے غزہکے خلاف جارحیت کے شہیدوں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارتکی ویب سائٹ پر رجسٹر کرکے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈکے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔
اسرائیلی قابضفوج نے مسلسل 199 ویں روز بھی امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی پر جارحیت جاریرکھی ہے جس میں مزید دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا گیا۔