اقوام متحدہ کےبچوں کےادارے’ یونیسیف‘ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں(اسرائیلی) فوجی آپریشن میں 3 فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں۔
’یونیسیف‘ تنظیمنے اتوار کوجاری ایک بیان کہا کہ "اطلاعات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ غزہ کیپٹی کے جنوب میں واقع رفح میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران کم از کم 14 دیگر بچے شہیدہوئے ہیں۔ غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں بچوں کی اموات کی تیزی سے بڑھتیتعداد پر گہری تشویش پائی جا رہی ہے”۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ "بچوں کا قتل بند ہونا چاہیے اور غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی ہونیچاہیے”۔
گذشتہ جمعرات کیسہ پہر اسرائیلی قابض فوج کے بڑے دستوں نے درجنوں گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ہمراہمغربی کنارے کے شمال مغرب میں واقع شہر طولکرم اور "نور شمس” کیمپ پردھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 14 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
مغربی کنارہ فلسطینیوںاور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہکارروائیوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔