چهارشنبه 08/ژانویه/2025

سات اکتوبر کے بعد مغٖربی کنارے سے 8400 فلسطینی پابند سلاسل

پیر 22-اپریل-2024

اتوار کو مغربیکنارے میں قابض فوج کے ہاتھوں 7 اکتوبر سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد8400 ہو گئی جب کہ طولکرم شہر کے نور شمس کیمپ میں 50 گرفتاریاں ریکارڈ کی گئیں۔

یہ بات فلسطینی اسیرانکلب کے ایک بیان میں سامنے آئی، جس میں اس نے جمعرات سے کیمپ میں "بڑے پیمانےپر فیلڈ جرائم اور ماورائے عدالت قتل "پر روشنی ڈالی۔

کلب نے مزید کہاکہ 7 اکتوبر کے بعد مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی تعداد 8400 سے تجاوز کرگئی، جسکے ساتھ وسیع پیمانے پر جرائم اور ماورائےعدالت قتل کے واقعات ہو رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزیدکہا کہ "اسرائیلی قابض حکام نے 7 اکتوبر کے بعد یروشلم سمیت مغربی کنارے میںوسیع پیمانے پر گرفتاری کی مہمات جاری رکھی ہیں۔ یہ گرفتاریاں اس نسل کشی کی جنگکے ایک حصے کے طور پر کی جا رہی ہیں جو قابض دشمن غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف جاریرکھے ہوئے ہے”۔

فلسطینی اسیران کلبنے طولکرم گورنری خاص طور پر نور شمس کیمپ میں گرفتاریوں اور تحقیقات کے بارے میںبات کی، جس نے تین دنوں کے دوران "زخمیوں سمیت” 50 شہریوں کو گرفتارکیا۔ ان میں سے زیادہ تر کو ان کے ساتھ فیلڈ تحقیقات کے بعد رہا کر دیا گیا”۔

جمعرات کی شام سےہفتہ کی شام تک قابض فوج نے نور شمس کیمپ میں فوجی آپریشن کیا جس میں 14 فلسطینیشہید اور گھروں اور کیمپ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑی تباہی ہوئی۔

مختصر لنک:

کاپی