فلسطین میں انسانیہمدردی کے امورکے رابطہ کاری کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلیرکاوٹوں کی وجہ سے انسانی امداد کے قافلے غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں ایندھنپہنچانے سے قاصر ہیں۔
"ایکس”ویب سائٹ پرتنظیم کے آفیشل اکاؤنٹ نےایک ’ٹویٹ‘ میںلکھا کہ آج غزہ میں انسانی ہمدردی کے دو تہائی مشن کو اسرائیلی حکام کی جانب سےرکاوٹوں یا تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اوسطاً ہرمشن کو پانچ گھنٹے کی تاخیر کاسامنا کرنا پڑا۔
دفتر نے مزید کہاکہ نتیجے کے طور پر بیک اپ جنریٹروں کے لیے ضروری سامان اور ایندھن ہسپتالوں تک نہیںپہنچایا گیا۔
قبل ازیں غزہ میںسرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے تصدیق کی تھی کہ پٹی میں کھانا پکانےوالی گیس اور ایندھن کے داخلے کو روکنے سے انسانی بحران مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔
گذشتہ اکتوبر کیسات تاریخ سے مسلسل 198ویں روز اسرائیلی قابض فوج امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کیپٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورزاور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔
غزہ کے حکام اوربین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی چھ ماہ کی ننگیجارحیت کے نتیجے میں 34049 شہید اور 76901 دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔