جمعه 15/نوامبر/2024

نورشمس کیمپ میں 52 گھنٹے مسلسل اسرائیلی دہشتگردی،14 شہری شہید

اتوار 21-اپریل-2024

غرب اردن کےشمالیشہرطولکرم کے نور شمس کیمپ سے صیہونی قابض فوج کے جزوی انخلاء کے بعد ہفتے کی شامکو رونما ہونے والے ہولناک قتل عام میں 14 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج کا عملہ انخلا کر چکا ہے مگر ہفتے کی شام تک نور شمس کیمپ سے 14 شہداءہسپتال کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

وزارت صحت نے ایکاپڈیٹ میں رات 11:05 بجے اطلاع دی تھی کہ نور شمس کیمپ سے 13 شہداء طولکرم سرکاری ہسپتالپہنچائےگئے ہیں جس سے شہر اور شہر کے خلاف قابضین کی جارحیت کے نتیجے میں شہادتوںکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ کیمپ میں پرسوں جمعرات کی شام سے لے کر اب تک 14 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ قابض فوج 52 گھنٹے کے چھاپے کے بعد کیمپ سے جزوی طور پر پیچھے ہٹ گئی۔اسکارروائی میں متعدد زخمیوں کے علاوہ شہداء کی میتوں کو منتقل کیا جاسکا۔

طبی ذرائع نے بتایاکہ نور شمس کیمپ سے ثابت سرکاری ہسپتال لائے جانے والے شہداء میں احمد غالب محمود حسین علی، سالم فیصل عبداللطیفغانم، قیس فتحی نصراللہ، علاء یوسف صالح عبدالرحیم، جعفر سالم خالد عمر، احمد حساممحمد شحادہ، عمر صالح نائف ابو الرب، علی محمد علی عبداللہ،. جہاد نیاز نصر جبر، رجائیمحمد صبا ابو سویلم،. مجاہد السلطہ، علی محمد عبدالرحیم، محمود غنیم اور نسیم محمدعبداللہ مصابیح شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی