جمعه 10/ژانویه/2025

"فریڈم فلوٹیلا” کا جلد امدادی جہاز غزہ کے لیے روانہ کرنے کا اعلان

اتوار 21-اپریل-2024

"فریڈم فلوٹیلا” اتحاد تقریباً 1000 یکجہتی کارکنوں کیشرکت کے ساتھ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی تک انسانی امداد پہنچانے کے لیےنامزد کردہ "بحیرہ روم” جہاز کو روانہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس میں 12 ممالککی سول سوسائٹی کی تنظیموں کی طرف سے محاصرہ توڑنے اور فلسطینی عوام کو ریلیففراہم کرنے کی کوشش شامل ہے، جو مسلسل ساتویں ماہ سے نسل کشی کی جنگ کا شکار ہیں۔

ترکیہ کے شہراستنبول میں توزلہ کے علاقے میں ایک نجی شپ یارڈ میں جمعہ کومنعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہبحری بیڑا غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہونے کے لیے تیار ہے، جرمنی سمیت ملائیشیا، فلسطین، ناروے، ارجنٹائن، سپین، کینیڈا،اور جنوبی افریقہ سمیت کئی دوسرے ممالک کے کارکن اس میں حصہ لیں گے۔

کانفرنس کے دوراناپنی تقریر میں ریٹائرڈ امریکی افسر اور سابق سفارت کار این رائٹ نے "غزہ فریڈمفلوٹیلا” مہم کے آغاز کا اعلان کیا۔

رائٹ نے کہا کہاس نے 2010ء میں "ماوی مرمرا” جہاز کے ذریعے مہم میں حصہ لیا تھا، جس میںدرجنوں ممالک کے لوگوں کی شرکت کے ساتھ 7 مختلف بحری جہازوں کے ساتھ آغاز کیا گیا تھا۔

ملائیشین فریڈمفلوٹیلا موومنٹ سے تعلق رکھنے والی کارکن فوزیہ محمد حسن نے کہا کہ ’سی این این‘اور ’بی بی سی‘ جیسے میڈیا اداروں کی طرف سے شائع ہونے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیاہے کہ خطے میں مسئلہ ایران یا دیگر ممالک کی وجہ سے ہے، لیکن موجودہ صورتحال اس سےبہت مختلف ہے جو دکھائی جا رہی ہے۔

فوزیہ نے نشاندہیکی کہ فریڈم فلوٹیلا کے سفر کی تیاریاں دنیا کے مختلف حصوں سے 280 سے زیادہ اہمشخصیات کی شرکت کے ساتھ ہو رہی ہیں جن میں ڈاکٹرز، وکلاء، انجینیرز اور پروفیسرزشامل ہیں۔

نارویجن فریڈمفلوٹیلا موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ٹورسٹن ڈیلی نے کہا کہ غزہ کو انسانی امدادپہنچائی جانی چاہیے، خاص طور پر 6 ماہ سے زیادہ عرصے سے "نسل کشی اور قتلعام” کے بعد پوری دنیا کا فرض ہے کہ جنگ سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچائیجائے۔

مختصر لنک:

کاپی