شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی قتل عام جاری، 37 شہری شہید، 68 زخمی

ہفتہ 20-اپریل-2024

قابض اسرائیلیفوج نے مسلسل 197ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا اور24 گھنٹوں کے اندر چار قتل عام کیے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمیہوئے۔

غزہ میں فلسطینی وزارتصحت نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کیپٹی میں خاندانوں کے خلاف چار قتل عام کیے جن میں 37 شہری شہید اور 68 زخمیوں کوگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں داخل کیا گی۔

7 اکتوبر سے ابتک 34 ہزار 49 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 901 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے ہفتہکو ایک پریس بیان میں اطلاع دی کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پرہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

اس نے شہداء اورجنگ سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے بھی مطالبہ کیا کہ "وزارت صحت کے ریکارڈکے ذریعے تمام ڈیٹا کو مکمل کرنے کے لیے وزارت کی ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا مکمل کریں”۔

مختصر لنک:

کاپی