فلسطین کی پریسیونین نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعدقابض صہیونی فوج نے غزہ سے ایک سوسے زائد فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لے کرانہیںپابند سلاسل کردیا۔
فلسطین کی پریسیونین کی طرف سے جاری ایک بیان کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برسسات اکتوبر سےاسرائیلی فوج نےغزہ سے دس خواتین صحافیوں کو حراست میں لیا جن میں سے چار ابھی تک پابند سلاسل ہیں۔
بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ میں فوج کشی کے دوران گذشتہ برس نومبر میں 50 صحافیوں کرحراست میں لیا جن میں سے 40ابھی تک پابند سلاسل ہیں۔
بیان میں کہا گیاہے کہ گرفتار صحافیوں کو اسرائیلی حراستی مراکز میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور ان میں سے بیمار صحافیوں کو کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔