جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے غزہ میں صحت کا نظام تباہ کر دیا،مدد کی جائے: محکمہ صحت

جمعرات 18-اپریل-2024

فلسطینی وزارتصحت نے کہا ہے اسرائیلی قابض فوج نے غزہ سٹی اور شمالی غزہ کے علاقوں میں جان بوجھکر صحت کے نظام کو تباہ کیا۔الشفا میڈیکل کمپلیکس کی تباہی نے غزہ میں صحت کے نظامکو شدید دھچکا پہنچایا۔

غزہ میں وزارتصحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا کہ قابض فوج نے جان بوجھ کر وحشیانہ قتلعام کیا اور الشفا میڈیکل کمپلیکس اور شمالی غزہ کے ہسپتالوں میں طبی عملے اور مریضوںکو براہ راست موت کے گھاٹ اتارا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ غزہ میں صحت کے نظام نے طبی خدمات کی ریڑھ کی ہڈی بننے والے خصوصی طبی عملےکو کھو دیا، جس میں ٹیومر کے نمونوں کی جانچ، گردے کی پیوند کاری اور دیگر شامل ہیں۔

القدرہ نے کہا کہغزہ اور شمالی غزہ کے علاقوں میں سات لاکھ تیس ہزار سے زیادہ لوگ صحت کی حقیقیخدمات کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ اور شمالی غزہ کے علاقوں کے لیے فیلڈہسپتالوں اور بین الاقوامی طبی ماہرین کی ٹیموں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

وزارت صحت کےترجمان نے غزہ اور شمالی غزہ کے علاقوں میں آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے200 بستروں کی گنجائش والے سرجیکل فیلڈ ہسپتالوں کے قیام کی فوری ضرورت پر زوردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ہسپتال تیار کرانے میں مدد کی جائے جس میں آپریٹنگرومز، انتہائی نگہداشت، لیبارٹری اور تشخیصی خدمات شامل ہوں۔

مختصر لنک:

کاپی