اسلامی تحریکمزاحمت (حماس) نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے بیانات کو سراہتے ہوئے کہا ہے انہوںنے فلسطینی عوام کے دفاع اور ان کی سرزمین اور آزادی کے لیے ان کی جائز جدوجہد کوجاری رکھنے کے لیے جرات مندانہ موقف اختیارکیا۔ انہوں نے غزہ جنگ کےحوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے حماس اسے قدر کی نگاہ سےدیکھتی ہے۔
حماس نے اپنے مزاحمتیمنصوبے کی جرأت مندانہ حمایت کے لیے ترک صدر کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ ترکصدر نے کہا تھا کہ حماس دہشت گرد نہیں بلکہ ایک حریت پسند تنظیم ہے۔ انہوں نےفلسطینی عوام کے حقوق کی پرزور حمایت اور فلسطینی تحریک آزادی کی ببانگ دہل حمایتکی تھی۔
اس پرحماس نے نے زور دے کر کہا کہ صدر ایردوآن کے یہ جرأتمندانہ بیانات اور باوقار موقف برادر ترک عوام کے تاریخی اور مستند مقام کی عکاسیکرتے ہیں اور ہمارے عوام انہیں اپنی جدوجہد میں محفوظ رکھیں گے، غزہ کی پٹی میںہمارے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور حق کی حمایت میں ایک جرات مندانہ آواز ہے۔
ترک صدر رجب طیباردوان نے زور دے کر کہا تھا کہ وہ فلسطین کی جدوجہد کا دفاع کرتے رہیں گے اور”مظلوم عوام کی آواز” بنیں گے۔
ایردوآن نے بدھکو اپنی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی بلاک کے اجلاس کے دوران ایک تقریرمیں کہا کہ’’میں فلسطینی جدوجہد کا دفاع کرتا رہوں گا اور مظلوم فلسطینی عوام کیآواز بنوں گا۔