شمالی وادی اردنمیں یہودی شرپسند آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں اتوار کی شام ایک فلسطینی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
طوباس گورنری میںیہودی آباد کاری فائل کے ذمہ دار اہلکار معتز بشارات نے بتایا کہ شمالی وادی اردنکے عین الحلوہ میں آباد کاروں نے شہریوں کے خیموں پر حملہ کیا اور شہری فاطمہ عالیانزمل دراغمہ کو زخمی کردیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ آباد کاروں نے ملیح جنکشن پر پوری سڑک بند کردی، اور فلسطینی کاروں کو وادیاردن کی طرف جانے والی سڑک سے گزرنے سے روک دیا۔
یہ مسلسل دوسریرات ہے جب آباد کاروں نے عین الحلوہ کے علاقے میں شہریوں کے خیموں پر حملہ کیا۔
ہفتے کی شام آبادکاروں کے گروہ نے شہری دراغمہ اور اس کے بھائی فاثی کے گھروں کو آگ لگا دی اور گھرمیں موجود تمام سامان کو تباہ کر دیا اور 80 بکریوں کو بھی چرا کر لے گئے۔