اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والیفوجی کارروائی ایک فطری حق ہے اور دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے اوروہاں پاسداران انقلاب کے متعدد رہنماؤں کو قتل کرنے کے جرم کا فطری رد عمل ہے۔
ایک بیان میںحماس نے خطے کی ریاستوں اور عوام کے "صیہونی حملوں” کے خلاف اپنے دفاعکے فطری حق پر زور دیا۔
انہوں نےکہا کہہماری عرب اور اسلامی اقوام، دنیا کے آزاد لوگوں اور خطے کی مزاحمتی قوتوں سےمطالبہ کیا کہ وہ طوفان اقصیٰ ہمارے فلسطینی عوام کی آزادی، حریت حق خودارادیتاورالقدس کو فلسطینی ریاست بنانے کےلیے فلسطینی قوم کا ساتھ دیں۔
خیال رہے کہ ہفتےکی شام ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کی قیادت نے سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغ کراسرائیلیقابض ریاست کے خلاف فوجی آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا۔