غزہ کی پٹی میں اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ یحییٰ السنوار نے غزہ شہر میں اسرائیلی حملے میں تینبیٹوں اور ان کے پوتے پوتیوں کی شہادت پر جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیلہنیہ کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
السنوار نے اپنےپیغام میں کہا کہ "میں آپ کو اور معزز خاندان کو اپنی جانب سے بھرپور تعزیت پیشکرتا ہوں۔ اللہ تعالی کی طرف سے آپ کے بچوں اور پوتوں کے اس گروپ کےشہداء کے طورپر انتخاب پر اس کا شکرا ادا کرتا ہوں۔ ان شہداء نے اپنے خون سے طوفان الاقصیٰ کوسینچا ہے۔ ان کی قربانیاں اور دوسرے شہداء کی قربانیاں رائے گاں نہیں جائیں گی۔
الاقصیٰ ٹی وی کیطرف سے شائع ہونے والے ایک پیغام کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ "ہم آپ کےاستقامت اور صبر کی بہت قدر کرتے ہیں کیونکہ آپ کو یہ خبر موصول ہوئی ہے اور اس کےنتیجے میں آپ نے جو الفاظ کہے وہ قیمتی ہیرے اور موتی کہے ہیں”۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "یہ خون جو غزہ کی پٹی کی سرزمین کو سیراب کرتا ہے اور یہ مقام اورالفاظ جو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اس قوم کی رگوں میں جان ڈالتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عیدکے روز اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹے اور ان کے متعدد پوتے شمالی غزہ میں واقع غزہالشاطی کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔