جمعه 15/نوامبر/2024

سرکاری پریس آفس کی غزہ میں صحافیوں پر حملے کی مذمت

ہفتہ 13-اپریل-2024

غزہ میں سرکاری میڈیاآفس نے ایک پریس بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات کیمپمیں میڈیا کوریج کے دوران تین صحافیوں کو قابض فوج کی جانب سے جان بوجھ کرنشانہبنانےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دفتر نے بتایا کہاسرائیلی قابض فوج کی نسل کشی کی جنگ کے تسلسل میں قابض فوج نے صحافتی پیشہ وارانہ کام اور نصیرات کیمپ میںجارحیت کی میڈیا کوریج کے دوران جان بوجھ کر تین فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنایا۔

قابض فوج نے جن تینصحافیوں کو نصیرات کیمپ میں نشانہ بنایا ان میں      فوٹو جرنلسٹ سمیع محمد شحادہ، فوٹو جرنلسٹمحمد حسن السوالحی جو’سی این این‘ کے فوٹو گرافر تھے اور فوٹو جرنلسٹ احمد بکراللوح جو ایک فیلڈ فوٹوگرافر جس میں کئی میڈیا آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔

میڈیا دفتر نےوضاحت کی کہ قابض فوج نے انہیں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پریس جیکٹ پہنے ہوئے تھےجس پر واضح طور پر "PRESS"لکھا ہوا دور سے دکھائی دے رہا تھا۔، جس کی وجہ سے ساتھی سامی شحادہ کی ٹانگ کاٹ دیگئی، اور دو دیگر صحافی ساتھیوں کو ان کے جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئیں۔ .

دفتر نے مزید کہاکہ قابض فوج کی جانب سے پریس کے عملے کو نشانہ بنانے کا جرم ان سنگین خلاف ورزیوںکے سلسلے میں آتا ہے جس میں فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے اب تک 140صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی