فلسطین کے علاقےغرب اردن میں طوباس شہر میں قائم الفارعہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کی کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نےبتایا کہ آج جمعہ کی فجر کے وقت اسرائیلی فوج نے الفارعہ کیمپ پر دھاوا بولا اورشہریوں کے گھروں میں گھس کرانہیں زدو کوب کیا۔
اس دوران جھڑپوںمیں قابض فوج نے متعدد فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایکنوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ہلالاحمر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے چار فلسطینی نوجوان زخمیہوگئے۔
ان میں سے ایک 35 سالہ شخص کےپیٹ اور گردن میں گولی لگی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دیگرزخمیوں کو طوباس شہر کے ترکی ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔
زخمیوں میں سےایک لڑکے کی عمر 17 سال اور ایکنوجوان کی 25 سال بیان کیجاتی ہے۔