شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید،76 زخمی

جمعہ 12-اپریل-2024

عیدالفطرکے تیسرےروز جمعہ کو وزارت فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیتسے شہادتوں کی تعداد 33 ہزار 634 شہید اور 76 ہزار 214 زخمی ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے کہاکہ غزہ کی پٹی پر 189ویں روز جاری جارحیت کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعدادکے بارے میں اپنی روزانہ کی اعدادوشمار کی رپورٹ میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیےجن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 شہیداور 120 زخمی ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔

اس طرح گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 33634شہید اور 76214 زخمی ہوئے ہیں”۔

رپورٹ میں مزیدکہا کہ "متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچےاور سڑکوں پر ہیں۔ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔”

اس سال عید الفطراس وقت آئی جب اسرائیل غزہ پر تباہ کن جنگ چھیڑ رکھی ہے جس میں سوا لاکھ سے زیادہ فلسطینی شہید، زخمیاور لاپتا ہوچکے ہیں۔ غزہ کی بیشتر آبادی قحط کا شکار ہے اور نوےفی صد آبادیبےگھر ہوچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی