جمعه 15/نوامبر/2024

’آپ کوجنت میں عید کی نوید، میری محبت کو رسول پاک ﷺ کا سلام ہو‘

جمعرات 11-اپریل-2024

غزہ میں عید کےروز اسرائیلی فوج کے بزدلانہ اور وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والے حماس کے قائداسماعیل ھنیہ کے پیارے بیٹے حازم اسماعیل کی بیوہ نے اپنے شوہر کی تدفین کے موقعےپرانہیں الوداعی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شہید کی اہلیہ نے درد بھرے مگرپرعزم اورحوصلہ مند لہجے میں کہا کہ ’میری محبت آپ کو جنت کی نوید ہو، آپ کا جنت میںاستقبال کیا جائے گا اور نبی پاک ﷺ آپ کو سلام پیش کریں گے‘۔

خیال رہے کہ حازماسماعیل ھنیہ اپنے دودیگر بھائیوں اور چار بچوں کے ہمراہ بدھ کو الشاطی کیمپ میںاسرائیلی فوج کے بزدلانہ فضائی حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

حازم اسماعیل کیاہلیہ نے قبر کے اندر اپنے شوہر اور دو بیٹیوں کی لاشوں کے سامنے بیٹھی اور کہا کہ"رسول اللہ آپ کو سلام پیش کریں گے،شہداء آپ کو سلام پیش کریں گے،ہم صبر کریں گے۔ میں نے آپ کو خدا اور خدا کے سپردکرتی ہوں۔ میرا اللہ آپ پر رحم کرے گا اور ایک حافظ قرآن میری محبت وہ آپ کے لیےاگلے جہاں میں آسانیاں پیدا کرے گا‘‘۔

اس نے مزید کہاکہ "دیکھیں تو سہی،میں حازم کی شہادت دیکھنے کے لیے زندہ رہی۔ آپ خوشیکے لئے گئے ، میں شہدا کی ماں ہوں اور ایک شہید کی بیوی ہوں جو عربوں سے اپیل نہیںکرتی ہیں، وہ مردہ ہیں اور آپ زندہ ہیں”۔

قبرمیں اتارنے سےقبل اس نے کہا کہ "آپ کی دعوت جنت میںہے، میری محبت، آپ کی دعوت جنت میں ہے۔ جنت آپ کا استقبال کرے گی”۔

خیال رہے کہ بدھکو اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشاطی کیمپ میں وحشیانہ بربریت اور وحشت کا ارتکابکرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے قائد اسماعیل ھنیہ کے تین بیٹوں اور چارپوتوں جن میں دو کم سن بچیاں تھیں کو شہید کردیا تھا‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی