اسرائیلی فاشسٹ نازیریاست کی جنگی مشین غزہ کی پٹی میں نہتے اور معصوم شہریوں کے خلاف اپنے جرائم جاریرکھے ہوئے ہے۔ عید کے پہلے روز غزہ کی پٹی میں شہریوں کے گھروں پر مزید فضائیبمباری کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوںمیں زیادہ تر عام شہری بالخصوص بچے اور خواتین شامل ہیں۔
غزہ کی پٹی پر سات اکتوبرسے جاری وحشیانہ جنگ کا آج 187 واں دن ہے اور مزید دسیوں فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے آج بدھ کے روز غزہ کیپٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےگھروں، بے گھر لوگوں کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں شہید اورزخمی ہوئے۔
قابض فوج کے جنگیطیاروں نے غزہ شہر کے شمال مغربی علاقوں پر بمباری کی۔
غزہ کے مشرق میںواقع شجاعیہ کے صنعتی علاقے میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
قابض فوج نے وسطیغزہ کی پٹی میں المغازی شہداء اسکول کے اطراف میں بمباری کی۔
عید کی رات قابضفوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں السیقہ اسٹریٹ پرواقع اسالیہ خاندان کے گھر پر بمباری کے بعد قتل عام کیا۔ جس سے پانچ سگے بھائی شہیدان کے والدین زخمی ہو گئے۔
قابض فوج نے وسطیغزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں بھی ابو یوسف خاندان کے ایک گھر پر بمباری مین قتلعام کیا جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔