جمعه 15/نوامبر/2024

عراقی مزاحمتی فورسز کا اسرائیل پر ڈرون حملہ

پیر 8-اپریل-2024

عراق میں اسلامیمزاحمت نے- پیر کی صبح اعلان کیا کہ اس نےمقبوضہ فلسطین میں جھیل طبریا کے شمال میں صہیونی یافالت بیس کو ڈرون سے نشانہ بنایاہے۔

انہوں نے ایک بیانمیں کہا کہ یہ آپریشن غاصب صہییونی ریاست کے خلاف جاری آپریشنز کا حصہ ہے، جس کےجواب میں وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے خلافکر رہا ہے۔

بیان میں کہاگیا  ہے کہ مزاحمتی فورسز نے "دشمن کےمضبوط ٹھکانوں کو تباہ کیا”۔

اتوار کے روزعراق میں اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے ڈرون کے ذریعے ایلات شہر میں اسرائیلیفوج کے ایک اہم ہدف "ام الراش” کو نشانہ بنایا ہے۔

گذشتہ ہفتوں کےدوران عراق میں اسلامی مزاحمت نے حیفا ہوائی اڈے اور اسرائیلی بن گوریون ہوائی اڈےکو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ حیفا ہوائی اڈے پر بجلی کے سٹیشن اورحیفا پورٹ کے کیمیکل سٹیشن کو بھی نشانہ بنایا۔

اس نے اس سے قبلغزہ کی پٹی پر تباہ کن اسرائیلی جنگ کے ردعمل کے طور پر اسرائیل کے علاقوں اور شاماور عراق میں امریکی اڈوں پر بمباری کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ امریکہ نے خبردار کیاتھا کہ وہ اپنی کارروائیوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی