چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان پراسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے رہنما سمیت 3 شہید

پیر 8-اپریل-2024

لبنان میںاسرائیلی فوج کے الگ الگ حملوں کے نتیجے میں حزب اللہ کے رہنما سمیت تین لبنانی شہیدہو گئے۔

لبنان کے ایک سکیورٹیذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح سویرے لبنان کے جنوب میںواقع قصبے سلطانیہ میں ایک مکان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اورزخمی ہوئے۔

ذرائع نے وضاحت کیہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے رہ نما عباس جعفر سمیت تین افراد شہید اور متعددزخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کوہسپتالوں میںمنتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے ملبےتلے جانی نقصان کے خدشے کے پیش نظر تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹانے کے لیے طریقہ کاراستعمال کیا گیا اور لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔

اتوار کے روز حزباللہ نے جنوبی سرحد پر لڑائیوں میں اپنے ایک رکن کی شہادت کا اعلان کیا، جس سے 8اکتوبر 2023 سے اس کے شہداء کی تعداد 270 ہو گئی۔

مختصر لنک:

کاپی