غزہ کی پٹی میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کے ہاتھوں قتل عام میں 46 شہری شہید اور 65 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارتصحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف 4 قتل عام کیے، جن میں سے 46 شہید اور 65 زخمیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانہسپتالوں میں لایا گیا۔
وزارت صحت نے مزیدکہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس طرح گزشتہاکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 33ہزار 137 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 75 ہزار 815 ہو گئی ہے۔