اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاھدیننے جنوبی غزہ کی پٹی میں قابض فوج کے متعدد قابض ٹینکوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں 14 اسرائیلی فوجیہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
القسام نے ہفتے کے روز ایک بیان میںکہا کہ اس کے مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں الزانہکے علاقے میں "ال یاسین 105” گولوں سے 3 صہیونی مرکاوا ٹینکوں کو نشانہبنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔
بریگیڈز نے مزید کہا کہ صہیونی ریسکیوفورس نے ٹینک بمباری کے مقام کی طرف پیش قدمی کی، جب کہ مجاہدین نے ان کے لیے پہلےسے بارودی سرنگ تیار کر رکھی تھی۔ اس لیے انہوں نے اسے 3 اینٹی پرسنل بموں کے ذریعےنشانہ بنایا، جس سے 6 فوجی ہلاک اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ اس کے علاوہ متعدد دیگرزخمیہوئے ہیں۔
القسام نے مزیدکہا کہ ایک صہیونی ریسکیو ہیلی کاپٹر لاشوں کو نکالنے اور زخمیوں کو منتقل کرنے کیکوشش کے لیے پہنچا۔
خان یونس میں یہکارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری طرف قابض اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ اس نے خان یونس میں مزاحمت کو کچل دیا ہے۔