اسرائیلی قابضفوج نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتکاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران اس کے 9 افسران اور فوجی زخمی ہوئے۔
قابض فوج نے اعلان کیا کہغزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں جاری زمینی دراندازی کی کارروائیوںکے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے اس کے 4 فوجی مارے گئے۔
قابض فوج کےترجمان نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ خان یونس میں کل بروز ہفتہ ہونے والی لڑائیوںکے دوران 4 اسرائیلی افسر اور فوجی مارے گئے۔
انہوں نے بتایاکہ گذشتہ رات جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائیوں کے دوران3 فوجی اور کیپٹن کے عہدے کا ایک افسر مارا گیا، جس سے 7 اکتوبر سے اب تک اعلانکردہ فوجی ہلاکتوں کی تعداد 604 ہو گئی۔
اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجنے غزہ کی پٹی کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو کر انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہےاور دعویٰ کیا ہےکہ وہ القسام بریگیڈز کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے! مگریہ دشمنکی بھول ہے فلسطینی مزاحمت کوختم نہیں کرسکتا۔
بریگیڈز نے اتوارکو الجزیرہ نیٹ ورک کو ایک بیان میں مزید کہا کہ جب بھی فورسز ان علاقوں میں واپسآئیں جہاں انہوں نے یہ سمجھا کہ انہیں مزاحمت نہیں ملے گی، وہ پرتشدد مزاحمت سے حیرانرہ گئے۔