اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کی منگل کے روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں غزہ کے اہم ترین بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ 18.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
ورلڈ بینک نے اپنے عبوری تخمینے میں بتایا ہے کہ غزہ انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی مالیت سال 2022 میں غزہ اور غرب اردن کی مجموعی معاشی پیداوار کے مساوی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022ء کے مقابلے میں غزہ کی اور غرب اردن میں مجموعی طور پر قومی پیداوار کے 97 فی صد کے مساوی رقم یعنی ساڑھے ارب ڈالر کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے۔