فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید7 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 71 شہری شہید اور 102 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نےبتایا کہ گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی دشمن کی ننگی جارحیت میں32916 شہید اور 75494 زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیاکہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاعکا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔