فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں طبی ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے کمالعدوان ہسپتال میں غذائی قلت کے باعث مزید چار فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غذائیقلت کے شکار شہداء کی تعداد 34 ہوگئی۔
ذرائع نے بتایاکہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاہیا کے کمال عدوان ہسپتال میں غذائی قلت، پانیکی کمی اور طبی سامان کی کمی کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار شہداء دم توڑ گئے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ قحط سے شہید ہونے والوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جن میں 31 بچے بھی شامل ہیں۔
قابض فوج کی وجہسے غزہ کی پٹی خاص طور پر شمالی علاقوں تک انسانی امداد کی آمد میں رکاوٹیں پیداہو رہی ہیں، جب کہ جو امداد پٹی کے جنوب میں پہنچتی ہے، وہ لوگوں کی ضروریات کے لیےکافی نہیں ہے۔
قابض فوج نہ صرفغزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکتی ہے بلکہ امداد کے منتظر شہریوں کوبھی جان بوجھ کر نشانہ بناتی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
گذشتہ روز شام کوغزہ شہر کے جنوب مشرق میں کویت راؤنڈ اباؤٹ میں عوامی اور قبائلی کمیٹیوں کو نشانہبنانے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔
غزہ پر اسرائیلیجنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینی برادریوں کے خلاف اس وقت قتل عام کیا جاتا رہا ہےجب وہ کویت گول چکر میں امدادی قافلوں کا انتظار کر رہے تھے۔ قابض فوج نے کمیٹیوںکو بھی نشانہ بنایا جو امداد کو محفوظ بنانے اور تقسیم کرنے کے لیے بنائی گئی تھیں۔