جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جارحیت کا 176واں دن، غزہ میں مزید درجنوں فلسطینی شہید

ہفتہ 30-مارچ-2024

صیہونی قابض فوجنے مسلسل 176ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں درجنوں فضائی حملے، توپ خانے کی گولہ باریاور فائر بیلٹ سے شہریوں کا خونی قتل عام کیا اور غزہ کی پٹی میں بھیانک جرائم کاارتکاب جاری رکھا۔ یہ جارحیت ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری جانب قابض فوج غزہمیں دراندازی، وحشیانہ محاصرے اور 90 فیصدسے زیادہ آبادی کو بے گھر کرکے انہیں اجتماعی سزا دے رہا ہے۔

ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانوں نے آج ہفتہ کے روز غزہکی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا،گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں سینکڑوں شہیداور زخمی ہوئے۔

میڈیا ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں متعدد پرتشدد حملے کیےجب کہ قابض فوج کی جانب سے جنوبی غزہ میں صلاح الدین اسٹریٹ پر کویت گول چکرکے قریبامداد کے منتظر افراد کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں کم از کم 8 شہری زخمی ہوگئے۔

قابض توپ خانے نےمشرقی رفح پر آدھی رات کو گولہ باری کی، جس کے ساتھ ہی تباہ کن بمب گرائے گئے۔

خاندانی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے القارا میںالعبدلہ خاندان کے 10 افراد سمیت 13 شہری شہید ہو گئے تھے۔

صیہونی قابضافواج نے غزہ کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس اور اس کے اطراف میں مسلسل تیرہویںروز بھی اپنی جارحیت جاری رکھی ہے اور وہاں کے مکینوں کو قتل، گرفتاریاں، تشدد اورجبری بے گھر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

قابض فوج نے خان یونسمیں الامل اور ناصر ہسپتالوں اور ان کے اطراف میں مسلسل ساتویں روز بھی اپنی نئیجارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی