جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ سے جبری اغواہ کیے7 طبی کارکن 47 دن بعد رہا،8 تا حال لاپتا

جمعرات 28-مارچ-2024

فلسطینی ہلالاحمر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے ہلال احمر کے عملے کے 7 زیر حراست افراد کوان کی گرفتاری کے 47 دن بعد انہیں رہا کر دیا ہے جب کہ 8 دیگر کا تا حال کوئی پتا نہیں کہ انہیںکس حال میں اور کہاں رکھا گیا ہے۔

رہائی پانے والےکارکنوں نے بتایا کہ انہیں دوران حراست بدترین جسمانی اور نفسیاتی اذیتوں کا نشانہبنایا گیا اور ان پرفلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ تعلق اور تعاون کا اعتراف کرنےکے لیےپرتشدد ہتھکنڈے استعمال کئے گئے۔

فلسطینی ہلالاحمر نے سرکلر میں کہا ہے کہ قیدیوں نے 47 دن قابض جیلوں میں گذارے اور ان میں غزہکی پٹی میں ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر محمد ابو مصبح بھی شامل تھے۔ابھی تک آٹھ طبی کارکن اسرائیلی فوج کیحراست میں ہیں اوران کا کوئی پتا نہیں۔

ہلال احمر نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں کام کرنے والے اپنے اہلکاروں،سہولیات اور تمام طبی مشنوں کو اسرائیلی قابض فوج کے منظم اور مسلسل نشانہ بنائےجانے سے تحفظ فراہم کرے۔

مختصر لنک:

کاپی