پنج شنبه 23/ژانویه/2025

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت سے مزید 62 فلسطینی شہید

جمعرات 28-مارچ-2024

فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 6 قتلعام کیے جن میں 62 فلسطینی شہید اور 91 زخمیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوںمیں داخل کیا گیا۔

وزارت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹس میں کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیںاور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

وزارت صحت نےبتایا کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 32552 شہید اور74980 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی