جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ: بے گھرافراد کے خیموں پر اسرائیلی بمباری میں 12 خواتین، بچے شہید

بدھ 27-مارچ-2024

منگل کی شاماسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کیجس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔شہداء میں زیادہ تربچے اور خواتین شامل ہیں۔

قابض فوج کے جنگیطیارے نے خان یونس کے مغرب میں المواصی کے علاقے میں ایک بے گھر خاندان کے ایک خیمےکو نشانہ بنایا۔

غزہ میں فلسطینیوزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ فضائی حملے میں المواصی کے علاقے میں المد ھون خاندانکے ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جو غزہ شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب میں ہے۔

المواصی کے علاقےمیں ہزاروں خیمے پھیلے ہوئے ہیں، جنہیں بے گھر افراد نے قابض فوج کی بمباری سےبچنے کے لیے شمالی غزہ سے نقل مکانی کے بعد فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم کیا تھا۔

قابض فوج نےمحصور الشفاء کمپلیکس کے گردونواح کے مکینوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دینے کےبعد المواصی کے علاقے میں جانے کو کہا تھا۔

اگرچہ وہ محفوظعلاقے میں تھے، لیکن قابض فوج انہیں جنگی طیاروں سے بمباری کا نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی