جنوبی لبنان کےقصبے الحباریہ میں بدھ کی صبح ایک طبی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے سات افراد کا اجتماعی قتل عام کیا گیا۔ متعددافراد زخمی اور کئی تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
لبنانی میڈیا کاکہنا ہے کہ قابض جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوب میں الحباریہ قصبے میں ایمرجنسی اوراسلامک ریلیف سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 شہری شہید اور درجنوں زخمیہوئے۔
درایں اثناء لبنانیایمبولینس ایسوسی ایشن نے اپنے 7 رضاکاروں پر شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسنےکہا کہ اس کے مرکز کو نشانہ بنانا انسانی کاموں کی خلاف ورزی ہے۔
ایسوسی ایشن نے بینالاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو پابند کرے کہ وہ ایمبولینس کےعملے کو نشانہ بنانا بند کرے جو بین الاقوامی قانون کے مطابق کام کرتے ہیں۔
حزب اللہ نے اپنے ایک پریس بیان میں صیہونی قابض فوجکی طرف سے جنوب میں حباریہ قصبے میں واقع اسلامک میڈیکل سوسائٹی سنٹر کے مریضوںاور طبی عملے کے خلاف ہونے والے گھناؤنے جرم کی شدید مذمت کی ہے۔