چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں مزید 31 اسرائیلی فوجی زخمی

منگل 26-مارچ-2024

اسرائیلی قابضفوج نے منگل کے روز اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران زمینیلڑائی میں اس کے 31 افسران اور فوجی زخمی ہوئے۔

عبرانی میڈیا نےکہا کہ قابض فوج کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی لڑائی میں 288فوجی افسران اور فوجی زخمی ہونے کے بعد زیر علاج کر رہے ہیں جن میں سے 25 کو شدیدزخم آئے ہیں۔

القسام بریگیڈزاور مزاحمتی دھڑوں نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی افواج کامقابلہ کرنے کے لیے مسلسل 172ویں روز بھی جنگ جاری رکھی۔

جھڑپوں کے نتیجےمیں اب تک 596 اہلکار اور فوجی ہلاک اور 3102 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جب کہ صہیونی ہسپتالوں کی رپورٹوں کے مطابق 6890 سے زیادہزخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی