جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں جہازوں سےسامان گرانے کے نتیجے میں 18 شہری شہیید

منگل 26-مارچ-2024

سرکاری میڈیا آفسنے امداد کے غلط ایئر ڈراپس ڈراپوں کی وجہسے 18 فلسطینی شہریوں کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اور "اسرائیلی” قابضدشمن بھوک اور محاصرے کی پالیسی کا ذمہ دار ہے۔

میڈیا آفس نےمنگل کو ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران طیاروں سے غلط طریقے سے امدادگرائے جانے کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہری شہید ہوئے، جن میں 12 شہری شمالی غزہ کےشامل ہیں۔ سامان گرائے جانے کے دوران متعدد شہری سمندر میں ڈوب گئے۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ درجنوں بھوکے شہری امداد کے حصول کے لیے سمندر میں داخل ہوئے جہاں طیاروں کےذریعے سمندر میں گرائے گئے جس سے درجنوں ڈوب گئے اور 12 شہری شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ قحطکے دوران طیاروں کے ذریعے گرائی گئی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران ایک سے زیادہجگہوں پر بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 6 دیگر شہریوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ طیاروں کے ذریعے امدادی سامان گرائے جانے کاطریقہ غیر محفوظ، خطرناک اور ناکافی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی