اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے عسکری ونگ نےعزالدین القسام شہید بریگیڈز ایک بیان میں کہا کہ ایک 34سالہ اسرائیلی اسیر کی "دوا اور خوراک کی کمی” کے باعث موت واقع ہو گئیہے۔
سات اکتوبر کےحملے میں یرغمال بنائے گئے افراد کی واپسی حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کےمذاکرات میں ایک مرکزی سوال ہے۔
مزاحمت کاروں نےاس حملے میں تقریباً 250 اسرائیلی اور غیر ملکیوں کو یرغمال بنا لیا تھا لیکننومبر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے دوران درجنوں کو رہا کر دیا گیاتھا۔
اسرائیل کا خیالہے کہ غزہ میں باقی تقریباً 130 میں سے 33 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں آٹھ فوجیاور 25 عام شہری ہیں۔