جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے 20 سال بعد رہا

اتوار 24-مارچ-2024

کل بروز اتواراسرائیلی قابض حکام نے قابض ریاست کی جیلوں میں 20 سال گزارنے والے قیدی ناصرعورتانی (عمر36 سال) کو رہا کردیا۔ عورتانی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔

عورتانی کوصحرائے نقب جیل سے رہا کیا گیا، اور الخلیل کے جنوب میں الظہریہ فوجی چوکی پر اسکے خاندان کے متعدد افراد کے حوالے کیا گیا جو اس کے ساتھ نابلس شہر گئے تھے۔

عورتانی کو اسوقت گرفتار کیا گیا جب ان کی عمر 16 سال تھی۔ قابض عدالتوں نے انہیں 20 سال قید کیسزا سنائی۔ نظر بندی کے سالوں کے دوران وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

ان کے خاندان کوظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا، اور ان کی والدہ اخلاص ابو السعود کو 2004 میںگرفتار کیا گیا۔اس نے 13 ماہ قابض دشمن کیجیلوں میں گزارے۔

مختصر لنک:

کاپی