اسرائیلی قابضفوج کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود گذشتہ روز جمعہ کی نماز میں ایکلاکھ بیس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ نے نماز جمعہ ادا کی۔ جب کہ کل جمعہ کی شامکو ایک لاکھ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز عشاء اورتراویح میں پہنچنے میں کامیابہوگئے۔
یروشلم میں اسلامیاوقاف کے محکمہ نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کی 13ویں تراویح میں تقریباً ایک لاکھ شہریوں نے مسجد اقصیٰ میںعشاء اور تراویح کی نماز ادا کی۔
قابض افواج نےمقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اپنی فوجی چوکیاں قائم کرکے فلسطینیوں کو مسجداقصیٰ میں آنے سے روکنے لیے طاقت کے استعمال سمیت دیگر حربے استعمال کیے تاہمفلسطینی اسرائیلی پابندیوں کو توڑ کر مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔
قبل ازیں جمعہ کواسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیےالقدس شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔