اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے ایک سکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ کے الشفاء ہسپتال میں مزاحمتی رہ نماؤںکی گرفتاری کے حوالے سے عبرانی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئیصداقت نہیں ہے۔
سکیورٹی اہلکارنے الجزیرہ کو دیے گئے بیانات میں انکشاف کیا کہ الشفاء ہسپتال میں زیر حراستافراد کی تصاویر کی جو قابض فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی ہے وہ غلط ہے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ فہرست میں شامل کئی تصاویر اس وقت غزہ سے باہر لوگوں کی ہیں اور دیگر تصاویرشہداءکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہفہرست میں شامل 3 تصاویر ان ڈاکٹروں کی ہیں جو پہلے قابض فوج کےے ذریعہ جاری کی گئیتھیں۔
حماس کے سکیورٹیاہلکار نے خبردار کیا کہ "جو کچھ عبرانی میڈیا میں شائع ہوا ہے وہ غلط ہے اوریہ غزہ میں مزاحمت کے خلاف نفسیاتی اور اخلاقی جنگ کا تسلسل ہے۔”
خیال رہے کہاسرائیلی میڈیا میں فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ فوج نے الشفاءہسپتال سے متعدد فلسطینی مزاحمتی کمانڈروں کو گرفتار کیا ہے۔