انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے عالمی برادریسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس اور اس کے گردونواح میں”اسرائیلی” قابض فوج کی طرف سے جاری فلسطینیوں کا قتل عام کو روکنے کے لیےفوری مداخلت کرے۔
انسانی حقوق گروپکے مطابق دو روز میں الشفاء ہسپتال کے اندر اور اطراف میں اسرائیلی فوج کی بربریتمیں 100 سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ سیکڑوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں سوچےسمجھے منصوبےکے تحت ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے۔
بدھ کو جاری کردہایک بیان کے مطابق یورو میڈیٹیرینین آبزرویٹری نے رہائی پانے والے قیدیوں اور عینیشاہدین کی شہادتوں کے حوالے سے بتایا کہ قابض فوج نے غزہ شہر میں الشفاء میڈیکلکمپلیکس کے اندر بے گھر فلسطینی شہریوں کو اپنی جاری فوجی کارروائی کے حصے کے طورپر کھلے میدان میں نکالا اور اس کے بعد ان پر گولیاں چلائیں۔
ایک شہری نے اپنیشناخت خفیہ رکھتے ہوئے یورو میڈ کو بتایا کہ رہائی سے قبل اسے نو گھنٹے سے زائدعرصے تک حراست میں رکھا گیا۔ ان کے کئی گرفتار دوسرے ساتھیوں کو ہسپتال کے مردہخانے لے جایا گیا جہاں انہیں گولیاں مار کر شہیدکردیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ“فوجیوں نے مجھے حراست میں لیا اور ہسپتال کے صحن میں ہتھکڑیاں لگا کرنو گھنٹے سےزیادہ وقت تک برہنہ رکھا۔ اس دوران میں نے تقریباً چار بار دیکھا کہ فوجی قیدیوںکے گروپوں کو لے کر جا رہے ہیں۔ کم از کم تین افراد اور زیادہ سے زیادہ دس افرادپر مشتمل فلسطینیوں کوہسپتال کے مردہ خانے لے جایا جاتا جہاں پہلے لاشیں رکھی گئیتھیں۔ وہاں انہیں گولیاں ماری جاتیں اور اسرائیلی فوجی اس کے بعد واپس آجاتے۔
ایک اورعینی شاہدجو آخری گھنٹوں میں الشفا میڈیکل کمپلیکسسے نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے نے یورو-میڈیٹیرینین ٹیم کو بتایا کہ اس نے اسرائیلیفورسز کو 8 سے 10 فلسطینی شہریوں کو الشفا کمپلیکس کے مردہ خانے میں لے جاتے ہوئےدیکھا۔ اس کے بعد انہیں شدید فائرنگ کی آوازیں آئیں اور اسرائیلی فوجی واپسآگئے مگر جنہیں ساتھ اندر لے جایا گیا تھا انہیں شہید کردیا گیا تھا۔
یورو میڈیٹرینینآبزرویٹری نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ان شہریوں کو سر عام موت کےگھاٹ اتارا گیا۔اس کی فیلڈ ٹیم نے جو معلومات جمع کیں ان سے پتا چلتا ہے کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکسکے اندر اور اس کے ارد گرد 100 فلسطینی اسرائیلی فورسز کی گولیوں سے اتوار اورسوموار کی درمیانی شب مارے گئے۔
یورو میڈ نےاشارہ دیا کہ اسرائیلی فوج نے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں جاری فوجی آپریشن کے دوران90 افراد کو شہید کرنے کا اعتراف کیا۔
انہوں نے اسرائیلیافواج کی جانب سے کیے جانے والے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقاتکے لیے ایک بین الاقوامی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا، جس میں شہریوں کا قتل عاماور انہیں سر عام گولیاں مارنا جیسےہولناک جرائم شامل ہیں۔