غزہ کی پٹی میں وزارتصحت نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف 8 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 فلسطینی شہیداور 116 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ ترخواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔
وزارت صحت نے آجاپنی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں کہا کہ متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پردبے ہوئے ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس نے تصدیق کیکہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے صیہونی جارحیت میں 31726 شہید اور 73792 زخمیہوئے ہیں۔
7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سوالاکھ فلسطینی شہری شہید، زخمی اور لاپتا ہیں جب کہ بیس لاکھ کے قریب فلسطینی شہری بے گھر ہیں۔غزہ کی بیشترآبادی اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں بدترین قحط کا شکار ہے اور لوگ قحط کی وجہ سے بھی شہید ہو رہے ہیں۔