شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ: اسرائیلی کے قاتلانہ حملے میں پولیس آپریشنز چیف شہید

پیر 18-مارچ-2024

اسرائیلی قابضفوج نے پیر کے روز غزہ کی پٹی میں فلسطینی پولیس آپریشنز کے ڈائریکٹر بریگیڈیئرجنرل فائیق المبحوح کو غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس پر حملے کے دوران شہید کر دیا۔

سرکاری میڈیا آفسنے تصدیق کی کہ قابض نے آج ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا جب اس نے بریگیڈیئر جنرل فائقالمبحوح کو قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا۔ بریگیڈیئر مبحوح شمالی غزہ میں انسانیامداد پہنچانے اور محفوظ بنانے کے لیے قبائل اور ’اونروا‘ کے ساتھ رابطہ کاری کےعمل کے انچارج تھے۔وہ خالصتاً انسانی بنیادوںپر سویلین کام انجام دے رہےتھے۔انہیں بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ دیا جانا چاہیےتھا۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ "اسرائیلی” قابض فوج ایسےجرائم، قتل عام، عام شہریوں کا قتل اور انسانی کاموں کے ذمہ داروں کو نشانہ بنا رہیہے۔ وہ کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں افراتفری اور انارکی پھیلانےاور غزہ اور شمالی گورنری میں لاکھوں بھوکے لوگوں تک انسانی امداد کی آمد پہنچانےمیں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔

وزارت صحت نےنشاندہی کی کہ اس قتل عام کا نفاذ 15 امدادی ٹرکوں کو شمالی غزہ میں لانے کیکوششوں کی کامیابی کے دو دن بعد ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ جرم قابض فوج کی طرف سے بے گھر ہونےوالوں کو انسانی امداد فراہم کرنے والے بہت سے مراکز کو نشانہ بنانے اور بمباریکرنے اور اس انسانی امداد کی فراہمی کے ذمہ داروں کے قتل و غارت گری کے تسلسل کےطور پر سامنے آیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی